ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : مجوزہ سمارٹ سٹی سینٹرل مارکیٹ میں 9 بیف کی دکانیں - وی ایچ پی کا پارہ ہوگیا گرم - احتجاج کی دی دھمکی 

منگلورو : مجوزہ سمارٹ سٹی سینٹرل مارکیٹ میں 9 بیف کی دکانیں - وی ایچ پی کا پارہ ہوگیا گرم - احتجاج کی دی دھمکی 

Sun, 06 Nov 2022 21:13:14    S.O. News Service

منگلورو،6؍ نومبر (ایس او نیوز) مجوزہ سمارٹ سٹی کے تحت تعمیر ہونے والی سینٹرل مارکیٹ کے منصوبہ میں 9 بیف کی دکانوں کے لئے گنجائش رکھے جانے  پر وشوا ہندو پریشد نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور بیف کی دکانوں کو بلیو پرنٹ سے نہ ہٹانے  پر سخت ترین احتجاج کی دھمکی دی ہے۔
    
منگلورو میں میونسپل کارپوریشن میں حالانکہ بی جے پی اقتدار پر ہے ، مگر اس نے 114  کروڑ روپے لاگت والے سمارٹ سٹی منصوبہ میں سنیٹرل مارکیٹ کا جو نقشہ بنایا ہے اس میں ترکاری اور چکن کی دکانوں کے ساتھ بیف فروخت کرنے کے لئے بھی 9 دکانوں موجود ہیں ۔ خیال رہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اصول کی بنیاد یہ مارکیٹ آئندہ ڈیڑھ سال کے اندر تعمیر ہوجائے گی ۔ جس کے بعد نیلامی کے ذریعہ دکانیں کرایہ پر اٹھائی جائیں گی۔
    
وی ایچ پی لیڈر شرن پمپ ویل کا کہنا ہے کہ ریاست میں گئو کشی مخالف قانون لاگو ہے اس لئے بیف کی دکانوں کے لئے اجازت نہیں دی جانی چاہیے ۔ اگر اسمارٹ سٹی کمیٹی اپنے منصوبہ سے بیف کی دکانوں کو نہیں ہٹاتی ہے تو پھر اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔


Share: